icon
icon(1)
icon
icon
logoForum - نماز کا بیان
Hadees Pak | نماز کا بیان
icon icon MONSTER icon *
Creator: * MONSTER icon
* Created by: September 01, 2021 - Wednesday, 06:34 AM
Name: نماز کا بیان
ہناد بن سری، عبدالرحمن، بن ابی زناد، عبدالرحمن حارث بن عیاش بن ابی ربیعہ، حکیم بن حکیم، ابن عباد، نافع بن جبیر بن مطعم، ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میری دو مرتبہ امامت کی جبرائیل نے بیت اللہ کے پاس پہلی مرتبہ ظہر کی نماز میں جب کہ ہر چیز کا سایہ جوتی کے تسمہ کے برابر تھا پھر عصر کی نماز میں جب کہ ہر چیز کا سایہ اس کی مثل ہوگیا پھر مغرب کی نماز میں جب کہ سورج غروب ہوگیا اور روزہ دار نے روزہ افطار کیا پھر عشاء کی نماز میں جب شفق غائب ہوگئی اور فجر کی نماز اس وقت جب صبح صادق ظاہر ہوئی اور جس وقت روزہ دار کے لئے کھانا حرام ہو جاتا ہے اور دوسری مرتبہ ظہر کی نماز اس وقت جب ہر چیز کا سایہ اس کی مثل ہو جاتا ہے جس وقت کل عصر پڑھی تھی پھر عصر کی نماز ہر چیز کا سایہ دگنا ہونے پر پھر مغرب پہلے دن کے وقت پر اور پھر عشاء رات گزر جانے پر پھر صبح کی نماز اس وقت جب زمین روشن ہوگئی پھر جبرائیل نے میری طرف متوجہ ہو کر کہا اے محمد یہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پہلے انبیاء کا وقت ہے اور ان دونوں کے درمیان وقت اس باب میں حضرت ابوہریرہ ابوموسی ابومسعود ابوسعید جابر عمرو بن حزم براء اور انس سے بھی روایات مروی ہیں۔
نماز کا بیان
جامع ترمذی:جلد اول:حدیث نمبر 142
مکررات 3
حدیث مرفوع
Share (0)
No comments in the topic
*
* Forum | Islamic | Hadees Pak
* Home
© www.pak4m.com - 2024.
Online: 0 & 7 | Mobile version
About Us | Contact Us | Privacy Policy | Terms & Conditions
PGen: 0.019 Sec
© Pak4m.Com